موٹاپاکم کرکےہارٹ اٹیک،فالج سے بچنا ممکن ہے،ماہرین صحت

ماہرین صحت نے مشورہ دیا ہے کہ موٹاپاکم کرکے ہارٹ اٹیک اورفالج سے بچا جا سکتاہے۔
موجودہ عہد میں دنیا بھر میں موٹاپا ایک وبا کی طرح پھیل رہا ہے اور اس کے نتیجے میں جوان افراد میں ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔یہ انتباہ امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔
بریگھم اینڈ ویمنز ہاسپٹل اور ہارورڈ میڈیکل اسکول کی تحقیق میں بتایا گیا کہ 65 سال سے کم عمر مردوں اور 50 سال سے کم عمر خواتین میں زیادہ جسمانی وزن یا موٹاپے سے 10 برس کے دوران ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھ جاتا ہے۔اس تحقیق میں ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد خواتین اور 27 ہزار 239 مردوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کی گئی جو موٹاپے یا زیادہ جسمانی وزن کے شکار تھے۔
