موٹاپے کو شکست دینے والی پاکستانی اداکارائیں

موٹاپا انسان میں احساس کمتری کو جنم دیتا ہے خصوصا خواتین میں۔ حسین چہرہ اہنی جگہ لیکن شوبز ستاروں کیلئے اپنے جسم کو اسمارٹ رکھنا بھی بہت ضروری قرار دیا جاتا ہے۔ خوبصورت شکل و صورت ہونے کے باوجود موٹاپے کی وجہ سے نظر انداز ہوجانا شوبز سٹارز کے لیے بہت ہی تکلیف دہ ہوتا ہے۔ آج ہم آپ کو ایسی پاکستانی اور بھارتی شوبز اداکاراؤں بارے بتائیں گے جنہوں نے اپنے بڑھتے ہوئے وزن میں کمی لاکر اپنے جسم کو سمارٹ بنایا اور شوبز میں کامیابیاں سمیٹیں۔

معروف اداکارہ ماریہ واسطی کی مقبول ڈرامہ سیریل "ببن خالہ کی بیٹیاں” میں سب سے چھوٹی بیٹی کا کردار کرنے والی سرہا اصغر کو اچانک ہی کئی ڈراموں میں دیکھا جانے لگا۔ پھر سرہا کو محسوس ہوا کہ برھتا یوا وزن ان کی کامیابی کے راستے میں رکاوٹ بن رہا ہے۔ انھوں نے اپنے بڑھتے وزن پر قابو پانے کی ٹھانی اور بالآخر وہ کامیاب ہو گئیں۔۔انہوں نے پچھلے دنوں اپنی پرانی اور نئی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ انہون نے موٹاپے سے سمارٹنس کی طرف کے اپنے سفر کو زندگی کا مشکل ترین وقت قرار دیا۔ تاہم انہوں نے ڈانس کے ذریعے اور اپنا منہ بند کر کے اپنے مقصد میں کامیابی حاصل کر لی۔

ایکٹرس حریم فاروق شوبز انڈسٹری میں آنے سے قبل اچھی خاصی فربہ خاتون تھیں۔ انھوں نے تو جیسے ایک پوری لڑکی کو اپنے اندر سے کم کیا۔۔۔جی ہاں ان کا وزن ایک سو تین کلو تھا اور انہوں نے اسے بہت ھد تک کم کیا ہے۔۔۔یہ سفر اتنا آسان نہیں تھا۔۔۔حریم کے مطابق انھوں نے وزن کم کرنے کیلئے نہ صرف ڈائٹنگ کی بلکہ صحت مند کھانوں کے ساتھ ساتھ ایک عرصہ تک دن رات ایکسرسائز کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنائے رکھا جس کے بعد وہ اپنا مقصد حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔۔۔ اپنے موٹاپے بارے میں لوگوں کر طعنے سن کر انہیں بھی دکھ ہوتا تھا لیکن انہیں یقین تھا کہ وہ ایک دن خود کو اتنا کم کرلیں گی کہ لوگ دانتوں تلے انگلیاں دبا لیں گے۔۔۔اوروہ ایسا کرنے میں کامیاب رہیں۔

ماضی میں اداکارہ فریال محمود کا موٹاپا دیکھ کر انہیں کئی شوز سے نکالا گیا تھا۔۔۔وہ شروع میں جیو کے ایک شو کی میزبانی بھی کرتی تھیں اور اس وقت بھی ان کا وزن تھوڑا زیادہ ہی تھا۔۔۔لیکن پھر فریال نے فیصلہ کیا کہ وہ اس وزن کو شکست دیں گی۔۔۔ فیملی اور دوستوں میں اڑائے جانے والے مذاق۔۔۔سگے باپ اور سوتیلی ماں کے طعنوں کی وجہ سے فریال نے وزن کم کرنے کی ٹھان لی اور مہینوں کے جتن کے بعد وہ اپنے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے میں کامیاب ہو گئیں۔

اداکارہ عالیہ علی یوں تو ماڈلنگ سے انڈسٹری میں آئیں لیکن پھر کمرشلز میں کام کرنے کے بعد ان کے وزن کی وجہ سے انہیں ہیروئن کے کردار نہیں ملتے تھے۔۔۔عالیہ نے شوبز انڈسٹری میں اپنے فن کا لوہا منوانے کیلئے اپنا وزن کم کیا اور انڈسٹری میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button