مچھ: بی ایل اے کا حملہ ناکام ، 5 دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں دہشتگردوں کی جانب سے حملے کو ناکام بناتے ہوئے انہیں بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مچھ میں بی ایل اے کے دہشتگردوں کے فائر ریڈ کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے پسپا کر دیا، سکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم بی ایل اے کے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔سکیورٹی فورسز کو پہلے سے دہشت گردوں کے حملے کی اطلاعات مل گئی تھی جس کے بعد فورسز نے دہشت گردوں کیلئے تیاری کر رکھی تھی۔
فورسز کی طرف سے مؤثر جواب کے نتیجے میں دہشتگرد ناکامی کے بعد فرار ہو گئے، سکیورٹی فورسز نے بھاگنے والے دہشت گردوں کیخلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا، ماہرین کے مطابق ایک دفعہ پھر بھارت اور بی ایل اے کے جھوٹے پروپیگنڈے کو شکست ہو گئی۔
