مکہ میں سعودی گلوکارہ کو گرفتار کرنے کا حکم

مکۃ المکرمہ کے گورنر شہزاد خالد بن فیصل نے مقدس شہر میں غیر مہذب میوزک ویڈیو ریلیز کرنے والی خاتون گلوکارہ کو گرفتار کرنے کا حکم دےد یا۔ سعودی حکام نے خاتون کے عمل کو مکہ کے رسم و رواج اور ثقافت کے منافی جرم قرار دیا ہے۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں سعودی عرب سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون ریپر نے مکہ گرل کے نام سے اپنے گانے کی ویڈیو بنائی جسے خاتون نے اپنے یو ٹیوب چینل پر اپ لوڈ کیا۔
ویڈیو بنانے والی خاتون کی شناخت ایسل سلے کے نام سے ہوئی، خاتون نے ایک کیفے میں بچوں کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو بنائی تھی، خاتون کی ویڈیو کو یوٹیوب سے ہٹادیا گیا ہے۔
سعودی حکام کے مطابق مکہ کے گورنر نے خاتون کے فوری طور پر گرفتاری کے احکامات کے ساتھ ویڈیو بنانے والی ٹیم کے خلاف بھی کارروائی کا حکم دیا ہے۔
