مکی آرتھر بھی کپتان بابراعظم کے حق میں بول پڑے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر  مکی آرتھر کا کہنا ہےکہ میری پوری سپورٹ بابر کے ساتھ ہے، وہ نوجوان ہے اور  اب بھی سیکھ رہا ہے۔

کولکتہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنی بہترین کرکٹ نہیں کھیلی،  ٹورنامنٹ کی چار بہترین ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی، ہمیں اپنے گیم کا معیار  بہتر کرنا ہوگا، ہمیں بیٹنگ میں تین سو ، تین سو پچاس رن  تسلسل سے بنانا ہوں گے۔

مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ  نسیم شاہ ہوتے تو بولنگ اور بہتر ہوتی، جو ٹیمیں بڑا اسکور کر رہی ہیں وہی کامیاب ہو رہی ہیں،  ہمارا فوکس اب آسٹریلیا کی سیریز کے لیے پلان کرنا ہے، ٹیم کی بہتری کے لیے تسلسل بہت ضروری ہے، سلیکشن میں تسلسل کا ہونا ضروری ہے،  ایسا ماحول ضروری ہے جس میں پلیئر کھل کر کھیل سکیں۔

Back to top button