مہنگائی کی شرح میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا

ملک میں مہنگائی کی شرح میں مسلسل ڈیڑھ ماہ کمی کے بعد پھر اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے۔
حالیہ ہفتے ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.11 فیصد کا معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جبکہ سالانہ بنیادوں پر بھی مہنگائی کی شرح 21.40 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے لہسن کی قیمتوں میں 4.02 فیصد، سرخ مرچ پاوڈر کی قیمتوں میں 5.73 فیصد، آٹے کی قیمتوں میں 1.89 فیصد، ایل پی جی کی قیمتوں میں 5.40 فیصد، انڈوں کی قیمتوں میں 6.14 فیصد، باسمتی ٹوٹا چاول کی قیمتوں میں 1.49 فیصد، ایری سکس باسمتی چاول کی قیمتوں میں 2.93 فیصد، دال مونگ کی قیمتوں میں 0.51 فیصد اور آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں میں 0.51 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔
