مہوش حیات کی ہم شکل سامنے آگئی

معروف اداکارہ ہوش حیات کی ہم شکل سامنے آگئی ہیں، جن کو دیکھ کر گمان ہوتا ہے جیسے وہ مہوش حیات ہی ہوں۔
ان کی ہم شکل ہیں جن کی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہیں۔ یہ تصاویر روزا نامی بلاگر کی ہیں، جن کی تصاویر کو لوگ مہوش حیات س جوڑ رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ان دونوں کی صرف شکل ہی نہیں بلکہ انداز بھی ملتے ہیں اور اگر ایسا کہا جائے کہ ان کا ڈریسنگ کا انداز بھی ایک سا ہے تو غلط نہیں ہوگا۔
مہوش حیات کے کیریئر پر نظر ڈالی جائے تو انہوں نے 2010 کے ڈرامے ’تھوڑی سی وفا چاہیے‘ کے ساتھ کیریئر کا آغاز کیا۔ بعدازاں وہ میرے قاتل میرے دلدار، من جلی، پھر چاند پہ دستک، کبھی کبھی اور دل لگی جیسے ڈراموں میں کام کیا۔
مہوش حیات اپنے کیریئر میں کئی کامیاب فلموں میں جلوہ گر ہوئیں جن میں ایکٹر ان لا، لوڈ ویڈنگ، جوانی پھر نہیں آنی اور پنجاب نہیں جاؤں گی شامل ہیں۔
