میرا کو مینٹل ہسپتال میں کیوں داخل کروایا گیا ہے؟


اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کو امریکہ کے ایک مینٹل ہسپتال میں داخل کروانے کی بنیادی وجہ انکی جانب سے ڈاکٹروں کے ساتھ الٹی سیدھی باتوں کے علاوہ انکے ساتھ بدتمیزی کرنا بھی بتائی جا رہی ہے جس پر انہوں نے مینٹل ہسپتال کا عملہ بلا کر میرا کو پاگل خانے بھجوا دیا۔
بتایا جارہا ہے کہ میرا دراصل پاکستان کی طرح امریکہ کے ایک ہسپتال میں بھی وی آئی پی پروٹوکول لینے کے چکر میں پاگل خانے پہنچی ہیں جہاں امریکی ڈاکٹر نے انہیں ذہنی مریضہ قرار دے کر انکا علاج شروع کر دیا ہے۔
معلوم ہوا ہے کہ میرا پچھلے دو ہفتوں سے امریکا میں قیام پزیر ہیں اور ایک معروف پاکستانی بزنس مین کے گھر میں رہائش رکھے ہوئے تھیں۔ میرا نے چند روز پہلے کرونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسین لگوائی تھی جس کے بعد سے وہ بخار کی کیفیت محسوس کررہی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ میرا معروف پاکستانی بزنس مین کے ایک قریبی ساتھی کے ساتھ چیک اپ کے لیے گھر سے ہسپتال کے لیے نکلیں لیکن راستے میں جھگڑا ہونے کے بعد میرا کو اکیلے ہی اسپتال جانا پڑا۔ میرا نے اسپتال پہنچ کر اپنا تعارف کروایا اور ڈاکٹروں سے کہا کہ وہ پاکستان کی ٹاپ ہیروئن ہیں اور وزیراعظم عمران خان نے انہیں پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے کی آفر بھی کر رکھی ہے لہٰذا انہیں لائن سے نکال کر سب سے پہلے انکا وی آئی پی چیک اپ کیا جائے۔
میرا نے اس دوران اونچی آواز میں چلانا شروع کر دیا اور آہے سے باہر ہو گیئں۔ وہاں موجود امریکی ڈیوٹی ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ آپ پاکستان میں تو وی آئی پی ہوگی لیکن یہاں پر وی آئی پی کلچر نہیں چلتا اور آپ کو اپنی باری کیلئے لائن ملک کا انتظار کرنا پڑے گا۔ لیکن میرا اپنی ضد پر اڑی رہیں اور اول فول بکنا شروع کر دیا جس کے بعد ڈاکٹر نے انہیں پاگل سمجھ کر مینٹل اسپتال والوں کو اطلاع کردی۔ چنانچہ اسپتال کی ٹیم اداکارہ میرا کو اپنے ساتھ پاگل خانے لے گئی اور جمع کروا دیا۔
اب میرا تین روز سے مینٹل اسپتال میں ہی قید ہیں۔ اس دوران انہیں ایک فون کرنے کی اجازت ملی تو اپنی والدہ کو کال کرکے میرا نے تمام کہانی سنا دی۔ بتایا جارہا ہے کہ میرا نے پاگل خانے پہنچ کر اپنی غلطی تسلیم کرلی ہے لیکن اسپتال انتظامیہ کا۔کہنا یے کہ امریکی قانون کے مطابق اسے صرف اسکا اسپانسر ہی پاگل خانے سے لے جاسکتا ہے۔
دوسری جانب میرا کی والدہ بیگم شفقت زہرا بخاری نے دعویٰ کیا ہے کہ 5 اپریل کو انکی اپنی بیٹی دے بات ہوئی اور میرا کا کہنا تھا کہ مجھے کسی نے مینٹل اسپتال میں داخل کر دیا ہے، میرا کی امی کے مطاب انکی بیٹی نے بڑا شور ڈالا کہ میں پاگل نہیں ہوں، لیکن ہسپتال والے نہیں مانے۔ شفقت بیگم نے کہا کہ جب میری میرا سے بات ہوئی اس وقت امریکا میں رات اور یہاں پر دن کا ٹائم تھا، تب سے لے کر میری اب تک میرا سے دوبسرہ بات نہیں ہو سکی، انہوں نے وزیر اعظم عمران خان سے اپیل کی کہ وہ اس مشکل وقت میں میرا کی مدد کریں اور اسے جلد از جلد پاکستان واپس لایا جائے۔
یاد رہے کہ اپنی انوکھی انگلش، چٹ پٹے بیانات، بے بنیاد دعوؤں، منفرد طرز عمل اور اپنے نرالے انداز کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا اکثر پاگلوں والی گفتگو کرتی ہیں اور الٹے سیدھے دعوے بھی کر دیتی ہیں۔ گزشتہ سالمیرا نے دعوی کیا تھا کہ بالی ووڈ کے بولڈ اداکار عمران ہاشمی انہیں شادی کی پیشکش کرچکے ہیں۔ البتہ حیران کن بات یہ ہے کہ میرا نے عمران ہاشمی کی اس پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا۔ یہی نہیں بلکہ میرا نے یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ بالی ووڈ ہدایت کار مہیش بھٹ نے انہیں بھارتی اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کا مشورہ بھی دیا تاہم انہوں نے انکار کیا جس کی وجہ اشمیت کا ہندو ہونا تھی۔
یہی نہیں، میرا کا معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ’میرا ددھیال سیالکوٹ سے ہے لیکن میرے دادا حکیم تھے، انکا کہنا تھا کہ دادا جان آرمی کے پرسنل حکیم تھے‘ جس پر ثمینہ پیرزادہ ایک لمبا سا ’او‘ کہتی ہیں۔ تاہم میرا پھر بھی خاموش نہیں ہوتیں بلکہ اپنی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے کہتی ہیں کہ قائد اعظم کے دور میں جب جنگ ہوئی تھی تو جتنے بھی ہمارے سپاہی زخمی ہوتے تھے میرے دادا ان کی مرہم پٹی کرتے تھے اور ان کو ادویات فراہم کرتے تھے۔
یاد رہے کہ اداکارہ میرا گزشتہ سال اپنی فلم ‘باجی’ کے ساتھ سینما اسکرینز پر جلوہ گر ہوئی تھیں، اس فلم کی کہانی کے ساتھ ساتھ میرا کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔ بعدازاں ایک انٹرویو کے دوران میرا نے یہ انکشاف بھی کیا تھا کہ وہ اپنی پروڈکشن کمپنی کے بینر تلے ایک فلم پر کام کررہی ہیں، جس کی کہانی بھی انہوں نے خود تحریر کی تھی۔اداکارہ نے اعلان کیا تھا کہ جلد ان کی اس فلم کی کاسٹ بھی سامنے آجائے گی۔ لیکن ایسی کوئی اطلاع آنے کی بجائے میرا کے پاگل قرار خانے جانے کی اطلاع آ گئی ہے۔
تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مینٹل ہسپتال سے واپس آنے کے بعد اداکارہ میرا نے تردید کی ہے کہ وہ کسی پاگل خانے میں تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ امریکا میں اپنے سسرال میں ہیں۔ انہوں سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف جھوٹی بے بنیاد خبریں نہ پھیلائی جائیں۔ میرا نے کہا کہ مجھے شوبز انڈسٹری میں کام نہیں دیا جارہا مجھے رمضان ٹرانسمیشن سے بھی کٹ کیا جارہا ہے، مجھے ٹی وی کمرشلز مییں بھی کام نہیں دیا جارہا، ایک ایڈ ایجنسی مسلسل میرے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہے۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میری فلم باجی سپر ہٹ فلم ثابت ہوئی اس کے باوجود شوبز میں میرے خلاف سازشیں کی جارہی ہیں۔ میرا نے میڈیا سے اپیل کی کہ ان کے خلاف خبر کسی تصدیق کے بغیر نہ چلائی جائے۔ میرا نے بتایا کہ وہ 27 مارچ کو دبئی سے نیویارک پہنچیں اور ان کے سسر راجا خالد پرویز نے کورونا ویکسین لگوانے کا انتظام کیا تھا۔ اداکارہ میرا نے بتایا کہ انہوں نے نیویارک کے بروکلین ہسپتال سے ویکسین لگوائی اور کہا کہ پاگل قرار دینے سمیت تمام خبریں بے بنیاد ہیں۔ تاہم میرا نے یہ وضاحت نہیں کی کہ اگر وہ پاگل خانے نہیں گئی تھیں تو پھر ان کی والدہ نے ایک ویڈیو پیغام میں یہ کیوں کہا تھا کہ ان کو پاگل خانے سے میرا کا فون آیا ہے جس کے بعد انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی تھی کہ وہ ان کی بیٹی کو مینٹل ہسپتال سے نکلوانے کے لئے مدد کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button