میموگرافی سے خواتین میں امراضِ قلب کی شناخت ممکن

کیلفیورنیا میں واقع کیزر پرماننٹے طبی کمپنی نے یونیورسٹی کے اشتراک سے تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ میموگرافی سے چھاتی میں رسولی،سرطان اور دیگر امراض کی شناخت میں بہت مدد ملتی ہے۔
میموگرام سے خواتین میں امراضِ قلب اور فالج وغیرہ کا خطرہ بھی محسوس کیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ یہ بھی بتایا جاسکتا ہے کہ کن خواتین میں امراضِ قلب میں مبتلا ہونے کا خدشہ کتنا زیادہ ہے۔
میموگرام میں یہ متوازی سفید لائنوں کی طرح نظر آتی ہیں، اگرچہ اس کا تعلق عمررسیدگی سے ہوسکتا ہے،اس سے قبل انہیں دیکھ کر ذیابیطس، بلڈ پریشر اور اندرونی سوزش کی پیشگوئی کی جاتی تھی لیکن اب ہزاروں خواتین کا ڈٰیٹا بتاتا ہے کہ اسے دیکھ کر امراضِ قلب کا خطرہ بتایا جاسکتا ہے۔

Back to top button