میٹرک سائنس کا دوسرا پرچہ بھی آؤٹ ہوگیا

کراچی سمیت سندھ بھر میں میٹرک کے امتحانات جاری ہیں جس میں شدید انتظامی فقدان دیکھنے میں آرہا ہے۔

میٹرک سائنس گروپ کا دوسرا پرچہ بھی آوٹ ہوگیا اور ریاضی کا پرچہ مقررہ وقت سے 30 منٹ پہلے آوٹ ہوا۔

نمائندہ جیو نیوز نے بتایاکہ پرچہ شروع ہونے کا وقت 9 بج کر 30 منٹ تھا لیکن پرچہ اس سے آدھے گھنٹے قبل ہی آؤٹ ہوکر سوشل میڈیا پر پہنچ چکا تھا۔

واضح رہےکہ اس سے قبل میٹرک کے امتحانات کے آغاز پر پہلا پرچہ ہی آؤٹ ہوگیا تھا اور فزکس کا پرچہ امتحان شروع ہونے کے محض چند منٹ بعد آؤٹ ہوا۔

Back to top button