میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل 45 روز میں نافذ العمل کر دیا جائے گا

وفاقی وزیر داخلہ فواد چودھری نے کہا ہے کہ وہ آئندہ دس روز کے اندر پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی بل قومی اسمبلی میں پیش کرنے جا رہے ہیں ، سینیٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے فواد چودھری نے بتایا کہ بل کو منظوری کے بعد 45 روز کے اندر نافذ العمل کر دیا جائے گا ۔ سٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ سینیٹر فیصل جاوید کی سربراہی میں ہوئی ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ وہ ملک کو جعلی اور غیر مصدقہ خبروں سے آزادی دلانا چاہتے ہیں اور چاہتے ہیں تحقیقاتی جرنلزم پروان چڑھے نہ کہ سنی سنائی باتوں کو میڈیا پر پھیلایا جائے ۔

حکومت کا دعویٰ ہے کہ اس نئی اتھارٹی کے قیام سے میڈیا کی آزادی، غیر جانب داری اور صحافتی اقدار کا تحفظ یقینی بنایا جائے گا۔ تاہم پاکستان میں صحافتی تنظیموں اور اپوزیشن کی بعض سیاسی جماعتوں نے اس بل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

حکومت کی جانب سے پاکستان میڈیا ڈویلپمنٹ اتھارٹی (پی ایم ڈی اے) کے قیام کے لیے مشاورت کی غرض سے مختلف صحافتی اور میڈیا مالکان کی تنظیموں کو ڈرافٹ بھی بھیجا گیا ہے۔یہ بھی اطلاعات ہیں کہ حکومت اسے نافذ العمل کرنے کے لیے جلد صدارتی آرڈیننس بھی لانا چاہتی ہے۔

Back to top button