میڈیا ہاؤس حملہ کیس: گواہ نے فاروق ستار و دیگر کو شناخت کرلیا

میڈیا ہاؤسز پر حملے، جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔
سرکاری گواہ انسپکٹر علی رضا نے فاروق ستار و دیگر کو کمرہ عدالت میں شناخت کرلیا۔
سرکاری گواہ نے بیان دیا کہ 22 اگست کوبانی ایم کیوایم نے ملکی اداروں کےخلاف اشتعال انگیز تقریرکی، اسٹیج پر موجود عامرخان اور فاروق ستار نے بانی ایم کیوایم سےکہا کہ حکم کی تعمیل ہوگی۔
عدالت نے 27 فروری کو گواہ کے بیان پر ملزمان کے وکلا سے جرح طلب کرلی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button