میں نے کئی مشہور لوگوں کی ذاتی ویڈیوز حاصل کر لی ہیں

متنازع ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے کہا یے کہ جو لوگ دوسروں کا سکون برباد کرتے ہیں انہیں بے سکون کرکے مجھے قرار آتا ہے۔ انہوں نے خود اپنی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ چلو کوئی تو ہے جو ایسے لوگوں کا چین لوٹتا ہے جو دوسروں کا سکون خراب کرتے ہیں۔
ایک انٹرویو میں حریم شاہ نے یہ انکشاف بھی کیا ہے کہ انہوں نے کئی مشہور لوگوں کی ذاتی نوعیت کی ڈھیر ساری ویڈیوز بنا لی ہیں اور اب وہ کچھ ایسا نیا اور الگ کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں کہ ملک بھر میں تہلکہ مچ جائے گا۔ انہوں نے لوگوں کی ذاتی نوعیت کی ویڈیوز ریلیز کرنے پر اعرراض مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے انہیں کوئی شرمندگی نہیں ہوتی بلکہ ایسے افراد کا سکون چھین کر انہیں سکون ملتا ہے۔ اپنی شادی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ وہ شادی جب بھی کریں گی سوچ سمجھ کر کریں گی۔ بلاول بھٹو کے حوالے سے انہوں نے اپنی پرانی باتوں کو دہرایا کہ بلاول بھٹو انہیں پسند ہیں اور وہ انہیں وزیر اعظم کے عہدے پر فائز دیکھنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے یقین کا اظہار کیا کہ بلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم ضرور بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے ان میں پوٹینشل نظر آتا ہے اور وہ اس عہدے کے لائق بھی ہیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ میں نے حال ہی میں جس ویب سیریز میں کام کیا ہے اس میں میری بنائی گئی ویڈیوز بھی شامل کی گئی ہیں اور یہ سیریز ہمارے معاشرے کی سوچ اور رویوں کی عکاسی کرتی ہے۔
مفتی قوی کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ان کے ساتھ وہی سلوک کیا جس کے وہ مستحق تھے۔ یاد رہے کہ حال ہی میں حریم شاہ نام نہاد عالم دین مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سامنے لائیں تھیں۔ حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے ان سے دست درازی کی کوشش کی تھی جس کے جواب میں انہوں نے حساب برابر کر دیا۔ یاد رہے کہ تھپڑ کھانے کی یہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مفتی قوی کو ان کے خاندان نے ایک کمرے کی حد تک محدود کر دیا ہے اور ان کا موبائل چھین لیا ہے۔ دوسری طرف علمائے دین کی جانب سے ان سے مفتی کا ٹائٹل بھی واپس لے لیا گیا ہے۔ یعنی مفتی قوی اب نہ تو گھر کے رہے ہیں اور نہ ہی گھاٹ کے۔
اس حوالے سے مفتی عبدالقوی کے چچا عبدالواحد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قوی کی سوچ انکے کنٹرول سے نکل گئی ہے، ہماری پوری کوشش ہے کہ قوی کو عوامی اجتماعات سے دور رکھا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مفتی قوی کو گھر میں آئسولیٹ کیا گیا ہے کیونکہ وہ سستی شہرت حاصل کرنے کے چکر میں بھٹک گیا تھا۔ دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نےالزام عائد کیا کہ عبدالقوی کے گھروالے انہیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، ان کی ذہنی حالت بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاگل کو تو اپنے گھر کا بھی پتا نہیں ہوتا لیکن عبدالقوی سب جانتے ہیں۔حریم شاہ نےمطالبہ کیا کہ اگر گھر والوں کے نزدیک عبدالقوی پاگل ہیں تو انہیں پاگل خانے داخل کرایا جائے کیونکہ ان کی باتوں اور حرکتوں کی وجہ سے مفتیان کرام بدنام ہو رہے ہیں۔
یاد رہے کہ عبدالقوی تحریک انصاف میں شمولیت، اپنی فتوی بازی اور آئے روز متنازع ویڈیوز میں دکھائی دینے کی وجہ سے خاصے بدنام ہیں تاہم انہیں اصل شہرت 2016 میں اس وقت ملی جب ان کی وجہ سے قندیل بلوچ کا قتل ہوا۔ سال 2016 میں قندیل بلوچ مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک کامیڈی شو میں نظر آئی تھیں۔ کچھ مہینے بعد انہوں نے ایک ہوٹل کے کمرے میں دونوں کی تصویریں پوسٹ کیں جس میں انہوں نے عبدالقوی کی ٹوپی پہن رکھی تھی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا کہ میں مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک یادگار وقت گزار رہی ہوں۔ اس تصویر کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا میں ایک طوفان بپا ہو گیا تھا اور پھر بالآخر قندیل کے بھائی نے غصے میں آ کر اپنی بہن کا قتل کر دیا۔
