نئے سال کاتحفہ، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

نئے سال 2026کاتحفہ،وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کردیا۔
پیٹرول کی قیمتوں میں 10 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمتوں میں 8 روپے 57 پیسے کی کمی کا اعلان کردیا ہے۔
قیمتوں میں کمی کے اعلان کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 57 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت 257 روپے 8 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔
جاری نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے ہوگا۔
اس سے قبل 15 دسمبر کو حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں 14 روپے فی لیٹر کمی کی تھی، جبکہ پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا گیا تھا۔
