پنجاب میں مفت آٹے کی تقسیم جاری

حکومت پنجاب مفت آٹا (Flour)فراہمی سکیم،40 ڈسٹری بیوشن سنٹرزپرآٹے کی تقسیم جاری ہے۔
ڈی سی لاہورنے بھٹہ چوک،کاہنہ،ٹاؤن شپ، ٹھوکرسمیت مختلف کیمپس کا دورہ کیا۔اورآٹے کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا۔کیمپس میں آئے افراد سے بات چیت بھی کی ۔
ڈی سی لاہورنےکہا کہ شہری8070 پرمیسج کریں،فری آٹا کیلئےاہل ہونے کی صورت میں کیمپ پرتشریف لائیں۔
رافعہ حیدرکا کہنا تھا کہ فری آٹا کے حصول کیلئے اپنا قومی شناختی کارڈ لازمی ساتھ لائیں۔
کیمپس پر قطار کا نظام لاگو کیا گیا ہے،عوام سے گذارش ہے کہ تعاون کریں۔
ڈی سی لاہوررافعہ حیدر نے کہا کہ شکایت کی صورت میں کیمپ انچارج یا متعلقہ
اے سی سے رابطہ کریں۔