نادیہ افگن نے جہیز دکھانے کی رسم کو مزاحیہ قرار کیوں دیا؟

معروف اداکارہ نادیہ افگن نے ماضی کی جہیز دکھانے کی رسم کو مزاحیہ قرار دے دیا، سوشل میڈیا سٹار کین ڈول کی جانب سے ماضی میں شادی کے موقع پر دُلہن کو ملنے والی چیزیں اور جہیز دکھانے کی ویڈیو شیئر کیے جانے پر نادیہ افگن سمیت متعدد شوبز شخصیات نے اس پر کمنٹس کرتے ہوئے ویڈیو کو مزاحیہ قرار دیا۔ کین ڈول نے ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بتایا کہ صرف 1990 میں بچپن گزارنے والے بچے ہی اس ویڈیو کو سمجھ سکتے ہیں، ویڈیو میں وہ شادی کے موقع پر دلہن کو جہیز میں ملنے والی چیزیں باراتیوں کو دکھاتے دکھائی دیئے، ان کی جانب سے ویڈیو شیئر کیے جانے کے بعد متعدد شوبز شخصیات سمیت عام افراد نے بھی کمنٹس کیے اور بتایا کہ متعدد علاقوں میں اب بھی ایسا ہی کیا جاتا ہے، سینئر اداکارہ نادیہ افگن نے بتایا کہ ان کی بڑی خالہ نے ان کے ماموں کی شادی پر 1982 میں ایسے ہی کیا تھا، ان کی خالہ نے اپنی بھائی کی شادی پر دلہن کو ملنے والا جہیز اسی طرح ہی باراتیوں کو دکھایا تھا۔کین ڈول کی ویڈیو پر دیگر شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے ویڈیو کو مزاحیہ قرار دیا اور مسکرانے کی ایموجیز بھی استعمال کیے۔ان کی ویڈیو پر دیگر افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے علاقوں یا دیہاتوں میں اب بھی ایسا ہی ہوتا ہے، متعدد خواتین صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی شادی بھی چند سال قبل ہوئی تھی اور شادی کے موقع پر انہیں ملنے والی چیزوں کی ایسے ہی نمائش کی گئی اور باراتیوں کو دکھایا گیا، زیادہ تر صارفین نے لکھا کہ اب بھی پاکستان بھر کے دیہاتوں میں شادیوں پر یہی روایات دہرائی جاتی ہیں، دلہن اور دلہا کو ملنے والی چیزوں کو باراتیوں کو دکھایا جاتا ہے۔
