نادیہ حسین بیویوں کے فرائض سے متعلق بیان پر ڈٹ گئیں

http://https://youtu.be/AJuxpmIN8EI

معروف اداکارہ نادیہ حسین نے انسٹا گرام پر معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے ویڈیو پیغام شیئر کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر مردوں کو باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ شوہر کے لیے کھانا پکانا ، سسرالیوں کے کام کرنا بیوی کا ہرگز فرض نہیں ہے۔
نادیہ حسین نے سوشل میڈیا کی مقبول ایپ انسٹا گرام پر مولانا طارق جمیل کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’’سن لو سب کان کھول کر ‘‘ویڈیو کے کیپشن میں اداکارہ نے لکھا کہ بیوی کی ذمہ داری شوہر کی روٹی بنانا بھی نہیں ہے اور شوہر کا کام کرنا یا اس کے خاندان کے کام کرنا بھی بیوی کا ”فرض “نہیں ہے۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ کام کرو ضرور مگر شوق سے کرو ، محبت سے کرو ، جب خاوند اور اس کا خاندان بھی محبت دیتا ہو۔ نادیہ حسین نے کہا کہ کوئی زور زبردستی نہیں کر سکتا ، اپنے حقوق کیلئے لڑنا سیکھو ۔ ان کا کہنا تھا کہ الگ گھر یا الگ پورشن یا الگ کمرہ شادی شدہ عورت کا حق ہے ، اداکارہ نے آخر میں مولانا طارق جمیل کا شکریہ بھی ادا کیا۔اداکارہ کی جانب سے شیئر کی جانے والی یہ ویڈیو ساڑھے 85 ہزار سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔
ویڈیو میں معروف عالم دین مولانا طارق جمیل جوائنٹ فیملی سسٹم پر رہنمائی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ بیوی کا اولین فرض نسل کو تیار کرنا ہے ناکہ خاوند کے لیے کھانا پکانا ، اس کے کام کرنا اور پھر سسرالیوں کی اضافی ذمہ داریاں اٹھانا ، انھوں نے کہا کہ جوائنٹ فیملی سسٹم بہت بڑی نعمت ہے اگر شریعت پر عمل کیا جائے کیونکہ الگ گھر بیوی کی ضرورت ہے لیکن اگر خاوند کے پاس اس کی گنجائش نہیں تو بیوی کیلئے الگ کمرہ ، الگ واش روم اور الگ کچن ہونا چاہئے یہ غیرشرعی نہیں ہے۔
معروف اداکارہ و ماڈؒل نادیہ حسین نے اپنے شوہر کے ساتھ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے موقع پر کہا تھا کہ شوہر کے کام کرنا عورت کا فرض نہیں ہے جس پر میزبان نے ماڈل سے پوچھا کہ کیا آپ نے کبھی اپنے شوہر کے کام کیے ہیں؟ سوال کے جواب میں نادیہ حسین نے کہا کہ میں نے کبھی اپنے شوہر کا کوئی کام نہیں کیا کیونکہ یہ میرا بچہ نہیں بلکہ میرے لائف پارٹنر ہیں۔
میزبان نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں مرد کے تمام کام عورت کرتی ہے پھر چاہے وہ ماں ہو، بہن ہو، بیوی ہو یا بیٹی اور اگر کوئی مرد اپنے کام خود کرتا ہے تو اُسے بُرا سمجھا جاتا ہے۔اس پر نادیہ حسین نے کہا کہ یہ بالکل غلط ہے اور میں نے اپنے بچوں کی پرورش بھی اس طرح نہیں کی ہے جیسا ہمارا معاشرہ چاہتا ہے جہاں مرد کے تمام کام عورت کرے۔
نادیہ حسین نے کہا کہ اگر بیوی اپنے شوہر کو کھانا دے تو یہ بات غلط نہیں لیکن اگر شوہر حکم دے کر بیوی سے اپنے کام کروائے تو یہ غلط ہے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میں اس چیز کے خلاف ہوں کہ بیوی پہلے اپنے کام کرے اور پھر بعد میں شوہر کے حکم پر اُس کے بھی کام کرے

Back to top button