نادیہ خان اپنے تیسرے شوہر کے دفاع میں سامنے آگئیں


حال ہی میں تیسری شادی کرنے والی معروف میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے اپنے شوہر فیصل راؤ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ان پر دوسری بیوی کی جانب سے عائد الزامات کو سختی سے رد کیا ہے اور لبنیٰ فاروق کو دھمکی دے ہے کہ اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جا سکتی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں نادیہ خان کے تیسرے شوہر کی دوسری سابقہ بیوی لبنیٰ فاروق نے ایک ویڈیو پیغام میں فیصل ممتاز راؤ پر الزامات لگائے تھے اور ثبوت کے طور پر کچھ تصاویر، ویڈیوز اور آڈیوز بھی شئیر کی تھیں۔ تاہم لبنی کی اس ویڈیو سے متعلق سوشل میڈیا پر نادیہ خان کے انسٹا گرام اکاونٹ کا ایک سکرین شاٹ گردش کر رہا یے جس میں انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ ایک تصویر اپ لوڈ کی ہے
اور اپنے نئے شوہر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ نادیہ کا کہنا یے کہ میرے تمام مداح جو میرے لیے فکرمند ہیں میں ان سب کی شکرگزار ہوں۔ میں اپنے شوہر کے ماضی کے بارے میں سب کچھ جانتی ہوں، جیسے وہ میرے ماضی کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں۔ نادیہ نے لبنیٰ فاروق کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک عزت دار شخص کی عزت کو یوں پامال کرنے کے جرم میں آپکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
تاہم بعد ازاں کچھ ایسا ہوا کہ نادیہ خان نے انسٹاگرام سے اپنا یہ پیغام ڈیلیٹ کردیا۔ دیکھنا یہ ہے کہ معاملہ کس رخ جاتا ہے۔ یاد رہے کہ نادیہ خان ائیر فورس کے ریٹائرڈ پائلٹ فیصل راؤ سے تیسری شادی کے بعد سے خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں جس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہ ہر کچھ روز بعد اپنے یوٹیوب چینل پر شوہر کے ساتھ مختلف علاقوں کی سیر کرنے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ ان ویڈیو سے تو یہی لگتا ہے کہ دونوں میاں بیوی بہت خوش ہیں۔ تاہم فیصل کی دوسری بیوی کے خیال میں یہ معاملہ زیادہ عرصہ نہیں چلے گا جس کی بنیادی وجہ ان کے سابق شوہر کا رویہ ہے۔
فیصل کی سابقہ اہلیہ لبنیٰ فاروق نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو شئیر کی تھی جس میں انہوں نے فیصل سے متعلق کچھ حیران کن انکشاف کیے تھے۔ لبنیٰ نے بتایا کہ ‘فیصل نے مجھے بھی ملاقات کے چند روز بعد ہی شادی کی پیشکش کر دی تھی۔ لبنی نے بتایا تھا کہ یہ ان کی فیصل سے دوسری شادی تھی اور اس سے پہلے ان کی ایک شادی ناکام ہو چکی تھی۔
لبنیٰ کا کہنا تھا کہ فیصل سے شادی کے وقت میں بحرین کے وزیراعظم کے گھر ملازمت کر رہی تھی، جب کہ فیصل کی نوکری دبئی میں تھی۔ میں سب کچھ چھوڑ کر فیصل سے شادی کرنے پر آمادہ ہوگئی، انہوں نے بتایا کہ ہماری شادی 8 جون 2019 کو ہوئی اور صرف 8 ماہ چلی۔ انہوں نے بتایا کہ ”دو دن بعد میرا نکاح تھا جب فیصل کی پہلی بیوی ‘شمع’ کا مجھے فون آیا، انہوں نے مجھے شادی سے روکنے کےلیے بہت ڈانٹا اور کہا کہ تمہیں نہیں معلوم کہ تم کیا کرنے جا رہی ہو؟ لبنیٰ کا کہنا تھا کہ اس وقت میں فیصل کی باتوں میں آگئی اور اس کی پہلی بیوی کی تنبیہ کو جھٹلاتے ہوئے شادی کر لی، لیکن کچھ ہی عرصہ بعد ہمارے آپسی تعلقات خراب ہونے لگے جس کی بنیادی وجہ میرے شوہر کا ابنارمل رویہ تھا۔
لبنیٰ نے یہ بھی بتایا کہ فیصل چھوٹی چھوٹی باتوں پر گھر کی چیزیں توڑ دیتے تھے، کبھی خود کو باتھ روم میں بند کر لیتے تھے اور پھر مجھے کہتے تھے کہ کسی نے ہم پر کالا جادو کر دیا ہے جس وجہ سے خرابی پیدا ہو رہی ہے۔ دونوں کے درمیان طلاق ستمبر 2020 میں ہوئی، جب کہ طلاق کے ایک ماہ بعد یعنی اکتوبر 2020 میں فیصل نے نادیہ سے منگنی کر لی۔ تاہم ویڈیو کے اختتام پر لبنیٰ نے یہ انکشاف بھی کیا کہ فیصل مجھے میرا بیٹا اغواء کرنے کی دھمکی دے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button