ناسا کا لیزر کے ذریعے پیغام رسانی کا کامیاب تجربہ

امریکی خلائی ادارے ناسا نے 1 کروڑ 60 لاکھ کلومیٹر فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے لیزر سگنل سے پیغاموصول کرنے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔لاکھوں کلومیٹر فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے لیزر کی مدد سے بھیجا گیا پیغام خلائی مواصلات کو بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
پیغام کا موصول کیا جانا ناسا کے ڈیپ اسپیس آپٹیکل کمیونیکیشنز (ڈی ایس او سی) تجربے کی کامیابی کی جانب اشارہ کرتا ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ چاند سے 40 گُنا زیادہ فاصلے پر موجود اسپیس کرافٹ سے کامیابی کے ساتھ لیزر سے ڈیٹا منتقل کیا گیا ہو۔

Back to top button