نامور پاکستانی شخصیات کے رشی کپور کے انتقال پر تعزیتی پیغامات

بالی وڈ کے لیجنڈری اداکار رشی کپور کے انتقال پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا۔رشی کپور کینسر کو کافی عرصے سے کیسنر تھا اور وہ آج اپنے مداحوں سے بچھڑ گئے جس کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے کی گئی۔
لیجنڈری اداکار رشی کپور کے انتقال پر نامور پاکستانی شخصیات بھی غمزدہ ہیں اور اپنے دکھ کا اظہار سوشل میڈیا پیغامات کے ذریعےکر رہے ہیں۔
ماورا حسین
اداکارہ ماورا نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ لوگ کبھی نہیں بھولیں گے کہ انہیں آپ سے مل کر کیسا لگتا تھا، میں جب بھی آپ سے ملی مجھے یاد ہے آپ کی رحم دلی، مزاح آپ کا اردو سے لگاؤ اور دونوں سرحدوں کے پار کے کھانوں پر طویل بات چیت کرنا، آپ لیجینڈ ہیں اور لیجینڈ ہی رہیں گے۔
“..People will never forget how you made them feel…”
For each time I’ve met you, I remember your kindness, humour, your admiration for Urdu & our extensive discussions on food from both sides of the border
RIP #RishiKapoor you shall continue to be the Legend that you are..uff!— MAWRA HUSSAIN (@MawraHocane) April 30, 2020
ثمینہ پیرزادہ
معروف اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے بھی رشی کپور کو الوداع کہا۔
Goodbye Rishi Kapoor. RIP
— Samina Peerzada (@SaminaSays) April 30, 2020
زینب عباس
اسپورٹس اینکر پرسن زینب عباس نے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز عرفان خان اور آج رشی کپور، 2020 میں کیا ہو رہا ہے۔
Irfan Khan yesterday Rishi Kapoor today,what’s up with 2020?! 😞
— zainab abbas (@ZAbbasOfficial) April 30, 2020
شعیب اختر
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پوسٹ پر رشی کپور کی اداکاری کی یادگار تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ وہ اپنے ساتھ ایک عہد لے گئے ہیں۔
"Yeh Zindagi dard bhi hai,yeh zindagi hai dava bhi.Dil torna he na jaanay, jaanay yeh dil jorna bhi."
Extremely saddened to hear about the demise of Rishi Kapoor ji @chintskap. He takes away an era with him and all his colors.Big fan. Love to family#RIPRishiKapoor #RishiKapoor pic.twitter.com/XhizNQc27Q
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) April 30, 2020
راحت فتح علی خان
گلوکار راحت فتح علی خان نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ’میرے مرحوم انکل استاد نصرت فتح علی خان اور میرے والد فرخ فتح علی خان کو رشی کپور کی شادی میں پرفارم کرنے کےلیے خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا‘۔
— Rahat Fateh Ali Khan (@RFAKWorld) April 30, 2020
واضح رہے کہ لیجینڈری اداکار رشی کپور کو پاکستان سے بے حد لگاؤ تھا اور وہ اکثر پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے رہتے تھے۔
