نان فائلرز کی سمز بلاک کرنے کا حکومتی فیصلہ بدستور نافذالعمل ہے

 

 

نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے کے حکومتی فیصلے کے خلاف کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے واضح کیا ہے کہ نان فائلرز کی موبائل فون سمز بلاک کرنے پر حکمِ امتناع نہیں۔ حکومتی آرڈر اب بھی برقرار ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس عامر فاروق نے نان فائلرز کی سمز بند کرنے کے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ واضح کردوں حکم امتناع سمز بلاک کرنے پر نہیں ہے، اسٹے آرڈر صرف درخواست گزاروں کو  تحفظ دینے کےلیے تھا، حکومت کا سمز  بلاک کرنے کا آرڈر اب بھی اِن فیلڈ (برقرار)  ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالت سمجھ سکتی ہے کہ حکومت معاشی ریفارمز پر فوکس کررہی ہے، یہ اقدام بھی انہی ریفامرز کے تناظر میں لیا گیا ہوگا، عدالت کوشش کرے گی کہ جلد از جلد اس کیس کا فیصلہ ہو جائے

بعد ازاں درخواست پر مزید سماعت جون تک ملتوی کردی گئی۔

 

 

Back to top button