ناک کی سرجری کے باعث شدید اذیت سے گزرنا پڑا

معروف اداکار زاہد احمد نے حال ہی میں اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کے خوفناک تجربے کے حوالے سے آگاہ کیا۔
زاہد احمد کا شمار بھی ان پاکستانی اداکاروں میں کیا جاتا ہے جو ڈراموں میں اداکاری کرنےکے ساتھ ساتھ اپنا یوٹیوب چینل بھی چلا رہے ہیں۔ حال ہی میں اداکار نے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے اپنی ناک کی پلاسٹک سرجری کا خوفناک تجربہ شیئر کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں آج تمام لوگوں کو ایک چیز کے بارے میں بتانا چاہتا ہوں کہ میں یہ بے وقوفی، نا شکری، نفس کی پیروی اور یہ گناہ کیسے کر بیٹھا۔

زاہد احمد کا کہنا تھا انسان کی نفس اس سے بے شمار غلط کام کروا دیتی ہے اور میں نے ایک بہت ناشکری کردی، مجھے اپنی ناک کی شکل ٹھیک نہیں لگتی تھی اور مجھے یہ نقص لگتا تھا۔ اداکار نے بتایاکہ انہوں نے ناک کی پلاسٹک سرجری رائینو پلاسٹی کرانے کے بارے میں سوچا جو کہ دنیا میں ہزاروں لوگ کرواتے ہیں۔
zaزاہد احمد نے کہا کہ اس سرجری کے بعد ناک کو صحیح شکل اختیار کرنے میں 6 ماہ کا عرصہ درکار ہوتا ہے اور یہ 6 ماہ بہت سنجیدہ ہوتے ہیں کیوں کہ اس میں احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے جو میں نہیں کر سکا یا اللہ کو شاید یہ میرا فیصلہ نہیں پسند آیا، اس کے بعد مجھے بے تحاشہ لوگوں نے کہا کہ آپ نے اپنی ناک کے ساتھ کیا کیا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ میرے کیس میں یہ سرجری کا فیصلہ بالکل غلط ثابت ہوا، 6 مہینے میں جو بگاڑ سامنے آیا اسے ٹھیک کرنے کےلیے مجھے سال کا انتظار کرنے کے بعد ایک اور سیشن کرانا پڑا اور اب جاکے یہ کچھ بہتر ہوئی ہے۔
اداکار زاہد احمد نے لوگوں سے گزارش کی کہ خدارا میرے اس دردناک تجربے سے کچھ سیکھیں، ایسا کچھ کرانے سے پہلے ایک لاکھ مرتبہ سوچیں کیوں کہ یہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button