نجی اسپتال ایف بی آر کے ریڈار پر

ٹیکس چوری میں ملوث نجی اسپتالوں کے خلاف ایف بی آر حرکت میں آگیا ہے۔ ایف بی آر نے حقیقی سیلز اور قابل وصول ٹیکس کا سراغ لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایسے تمام مقامات پر پوائنٹ آف سیلز انوائسنگ سسٹم نصب کرنے پرسنجیدگی سے غور شروع کردیا۔
چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا ہے کہ اسپتال مریضوں سے وصول کردہ چارجز کے تناسب سے بہت کم ٹیکس دیتے ہیں، اس حوالے سے جلد مہم شروع کی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ فیصل آباد میں جعلی انوائسز میں ملوث افراد کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
آرمی چیف سے کاروباری طبقے کی حالیہ ملاقات کے دوران بھی انکشاف کیا گیا کہ صرف چین کے ساتھ تجارت میں سالانہ 6 ارب ڈالر کی انڈر انوائسنگ ہورہی ہے، دیگر ممالک سے تجارت میں ٹیکس چوری اس کے علاوہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button