نذیر چوہان کو ہارٹ اٹیک ، شہزاد اکبر سے معافی مانگ لی

پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان کو  دل کی تکلیف کے باعث کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

کارڈیالوجی ہسپتال سے ان کاایک ویڈیو بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے شہزاد اکبر سے معافی مانگی ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا  تھا کہ’ میں نے شہزاد اکبر کے حوالے سے جو بیان دیا تھا اس پر شہزاد اکبر کی وضاحت آگئی ہے جس کو میں تسلیم کرتا ہوں اور میں ان سے معذرت کرتا ہوں کہ اگر ان کو میرے بیان کی وجہ سے تکلیف ہوئی ہو، اللہ تعالی ان کے بچوں کو سلامت رکھے۔’

واضح رہے کہ نذیر چوہان کےخلاف تھانہ ریس کورس میں شہزاد اکبر کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور اس مقدمہ میں چند روز قبل ہی انہیں گرفتار کیا گیا تھا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) جہانگیرترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ مرزا شہزاد اکبر سے فون پر بھی معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار ایم پی اے نذیرچوہان کاشہزاداکبر سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں انہوں نے اپنے بیان پر مشیر داخلہ سے معذرت کی۔ذرائع نے بتایا کہ نذیر چوہان کا کہناتھاکہ اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں اور آپ کی فیملی سے بھی معذرت کا طلب گار ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ شہزاد اکبر نے جواب دیا کہ آپ نے ایک غلط چیز کو سیاسی طورپر اچھالا۔
خیال رہےکہ اس سے قبل نذیرچوہان اپنے ویڈیو بیان میں بھی شہزاد اکبر سے معذرت کرچکے ہیں۔

Back to top button