نرگس کی شاہد کپور، رنبیر سے تعلقات کی خبریں کیوں وائرل ہوئیں؟

معروف اداکارہ نرگس فخری نے انکشاف کیا ہے کہ بالی ووڈ میں ڈیبیو کے بعد شاہد کپور اور رنبیر سے افیئرز کی خبریں پھیلائی گئیں، میرے تعلقات ہر اس اداکار کیساتھ رہے جس کے ساتھ میں نے کام کیا۔نرگس فخری نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں بالی ووڈ کیریئر کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا ذکر کیا اور یہ بھی بتایا کہ ہندی زبان نہ آنے کی وجہ سے انہیں کس طرح مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، انہیں تاحال ہندی نہیں آتی، انہیں بہت سارے اچھے اور برے الفاظ کے معنی تک نہیں آتے۔انہوں نے ورون دھون، جان ابراہم اور ابھیشیک بچن جیسے اداکاروں کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو بہترین قرار دیتے ہوئے ان کی تعریفیں کیں اور کہا کہ تمام اداکار نہ صرف مزاحیہ ہیں بلکہ وہ اچھی شخصیت کے مالک بھی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بولی وڈ کیریئر کے آغاز میں تقریباً ان کا نام ہر اس اداکار کے ساتھ جوڑا گیا، جن کے ساتھ انہوں نے کام کیا، یہ تاثر دینے کی کوشش کی جاتی کہ وہ جس اداکار کے ساتھ کام کرتی ہیں، ان کے ساتھ ان کے تعلقات ہوتے ہیں۔کیریئر کے شروع میں ایک اخبار نے خبر لگائی کہ نرگس فخری شاہد کپور کے فلیٹ منتقل ہوگئی ہیں اور اداکارہ کی والدہ بھی ان سے ملنے آگئیں۔ان کی والدہ آج تک کبھی بھارت نہیں آئیں لیکن جھوٹی خبر شائع ہونے کے بعد ہر اداکار نے ان سے والدہ سے ملوانے کی فرمائش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر ایسی خبروں سے وہ پریشان ہوجاتی تھیں لیکن کچھ عرصے بعد انہیں عادت ہوگئی اور انہوں نے ایسی افواہوں اور خبروں کو نظر انداز کرنا شروع کیا، یہ بھی بتایا کہ وہ طویل عرصے بعد جلد ہی ’ٹٹلوباز‘ نامی فلم میں دکھائی دیں گی۔خیال رہے کہ پاکستانی والد کے ہاں امریکا میں پیدا ہونے اور وہیں پڑھنے اور بڑی ہونے والی نرگس فخری نے 16 سال کی عمر میں بطور ماڈل کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 2011 میں انہوں نے بھارتی فلم انڈسٹری کا رخ کیا تھا۔نرگس فخری نے ’’راک سٹار‘‘ سے کیریئر کا آغاز کیا اور مشکل سے اب تک انہوں نے ڈیڑھ درجن کے قریب ہی فلموں میں کام کیا ہے، تاہم وہ اپنی خوبصورتی اور بولڈ اداؤں کی وجہ سے خبروں میں رہتی ہیں۔

Back to top button