نمرتا کی پراسرار موت،پولیس سچ سامنے لانے میں ناکام

میڈیکل کی طالبہ نمرتاکماری کی موت کی تحقیقات میں پیش رفت سامنے آئی ہے۔سندھ حکومت نے موت کی عدالتی تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا۔جبکہ پولیس نے نمرتا کے کلاس فیلو مہران ابڑو کوبھی شامل تفتیش کرلیا ہے۔
بی بی آصفہ بھٹو ڈینٹل میڈیکل کالج لاڑکانہ کی طالبہ نمرتا کماری کی موت کیسے واقع ہوئی؟کیس سندھ حکومت اورسندھ پولیس کیلئے چیلنج بن گیا۔
سندھ حکومت نے نمرتا کی موت کی عدالتی تحقیقات کیلئے خط لکھ دیا،خط محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاڑکانہ کو لکھاگیا۔
سندھ پولیس نے تحقیقات میں پیش رفت کرتے ہوئے نمرتاکماری کے کلاس فیلومہران ابڑوکوشامل تفتیش کرلیا،پولیس کے مطابق نمرتاکماری نے سب سے زیادہ فون کالز مہران ابڑوکوکیں،دیگرکلاس فیلوزکے مطابق دونوں صرف بہترین دوست تھے ان میں افئیرنہیں تھا۔
پولیس نمرتا کے موبائل فون کواب تک ڈی کوڈ کرنے میں ناکام ہے،نمرتا کی ہلاکت کے مطابق دیگرطالبات کے والدین نے اپنی بیٹیوں کوہوسٹل سے واپس بلالیا ہے۔
سابق کرکٹرشعیب اختر نے بھی نمرتا کماری کیلئے انصاف کی آوازبلند کی ہے،ٹویٹرپیغام میں شعیب اختر کا کہنا ہے کہ خبرسن کردل خون کے آنسو رورہاہے،ایک معصوم اور بے گناہ لڑکی کو قتل کردیاگیا۔
نمرتا کی ہلاکت پرغلام محمدمہرمیڈیکل کالج سکھرکے طلبہ نے کلاسز کا بائیکاٹ کرکے احتجاج مظاہرہ کیا،طالبات نے نمرتا کے لیے شمعیں بھی روشن کیں۔
نمرتا کی پراسرارموت پرسندھ کے مختلف شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا،کراچی،لاڑکانہ،سکھر،کندھ کوٹ،گھوٹکی،کشمور،خیرپور اورنوشہروفیروزمیں مظاہرے کیے گئے۔
کراچی میں تین تلوارکے مقام پرسول سوسائٹی نے احتجاج کیا،سکھر اورلاڑکانہ میں ہندوبرادری اوردیگرمظاہرین نے نمرتاکی یاد میں شمعیں بھی روشن کیں۔
مظاہرین کا کہنا ہے خودکشی کا ڈرامہ رچایا جارہا ہے،معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ نمرتا چندانی ضلع گھوٹکی کے علاقے میر پور ماتھیلو کے ایک متمول تاجر خاندان سے تعلق رکھتی تھیں جبکہ لاڑکانہ کے ڈینٹل کالج میں زیر تعلیم تھیں اور وہیں ہاسٹل میں مقیم تھیں۔ نمرتا کی لاش آخری رسومات کے لیے گھوٹکی لائی گئی جہاں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے تاجروں نے طالبہ کی ہلاکت کے سوگ میں کاروبار بند کیا۔ نمرتا کے موت کا معاملہ سوشل میڈیا پر بھی موضوع بحث بن گیا اور ’جسٹس فور نمرتا‘ کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر ٹوپ ٹرینڈ کرتا رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button