ننگا جسم پینٹ کروانے والی وینا ملک کا اسلامی بھاشن

کئی سو چوہے کھانے کے بعد متنازعہ اداکارہ وینا ملک بھی حاجن بن گئیں۔ ماضی میں نہایت بے شرمی اور بے حیائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے عریاں جسم پر پینٹ کروانے کے بعد اسکا فوٹو شوٹ کروانے اور پھر ان ننگی تصاویر کو ایک بھارتی میگزین میں چھپوانے والی وینا ملک نے کہا ہے کہ ترکش ڈرامہ ارطغرل غازی نے "میرا جسم میری مرضی” کے واحیات نعرے کو دفن کردیا ہے اور ثابت کیا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے عین مطابق ہے۔ ویناملک نے مزید فرمایا کہ اگر ہمیں پاکستانی شوبز انڈسٹری کو تباہی سے بچانا ہے تو ہمیں مغربی کلچر کو چھوڑنا اور مشرقی کلچر اپنانا ہو گا۔
وینا نے ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے پاکستانی شوبز انڈسٹری کو اس سے سبق سیکھنے کی تجویز دی ہے۔ انکا کہنا تھا ترک ڈرامہ سیریز کی کہانی اور اسکے کرداروں نے پاکستانی عوام کا دل جیت لیا ہے۔ وینا ملک نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ترک ڈرامہ ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے، اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’اس ڈرامے کی مقبولیت نے "میرا جسم میری مرضی” کے نعرے کو دفن کردیا ہے، اگر پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا‘۔
یاد رہے کہ وینا ملک اپنے ٹویٹر پیغامات کے ذریعے خبروں میں رہتی ہیں۔ ان کے بڑی تعداد میں ایسے ٹویٹس بھی آتے ہیں جن میں وہ اسٹیبلشمنٹ کی زبان بولتے ہوئے حب الوطنی اور غداری کے سرٹیفیکیٹ بانٹ رہی ہوتی ہیں۔ ان کے اسلامی روایات کے حوالے سے تازہ بھاشن پر سوشل میڈیا صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وینا کا وہی حال ہے کہ نو سو چوہے کھا کربلی حج کو چلی اور دوسروں کو نصیحت خود میاں فصیحت۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ انسان کو وہی بات کرنا زیب دیتی ہے جس کا وہ خود پاس رکھ سکے۔ وینا کا اپنا کردار شرمناک ہے لیکن وہ درس دے رہی ہیں اسلامی روایات کا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کے ویناملک میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کرنے کا کہہ تو رہی ہیں لیکن کروا سچ یہ ہے کہ انہوں نے خود اپنے جسم کو ننگا کرکے اپنی مرضی سے اس پر پینٹنگ کروائی اور پھر اپنی عریاں تصاویر ایک بھارتی میگزین میں شائع کروائیں۔ لہذا انہیں اس طرح کے اسلامی بھاشن دینا ذرا بھی زیب نہیں دیتا۔ ہدف تنقید بنانے والی متنازعہ اداکارہ وینا ملک شاید اپنا شرمناک ماضی اور کردار فراموش کر بیٹھی ہیں۔
سوشل میڈیا صارفین نے یاد دلایا کہ یہ وہی عورت ہے جو چند روپوں کی خاطر اشمیت پٹیل کی بانہوں میں جھولتی رہی اور اسکے ساتھ لایئو ٹی وی شو میں ایک ہی بستر میں وقت گزارتی رہی ہے۔ یہ وہی وینا ملک ہے جو کبھی ببرک شاہ کو اپنا ہمسفر اور کبھی کرکٹر محمد آصف کو اپنے خوابوں کا شہزادہ قرار دیتی رہی ہے۔
یاد رہے کہ ماضی قریب میں بھی وینا ملک اچانک با پردہ مسلمان ہوگئی تھیں اور انہوں نے خاتون اول بشریٰ بی بی کو اپنا آئیڈیل قرار دے دیا تھا۔ تاہم وہ دو تین ماہ ہی عبایہ میں رہ سکیں اور پھر دوبارہ اپنی آئی پر اتر آئیں۔ وینا ملک اپنی بے باکی اور عریانیت پسند طبعیت کی وجہ سے ہمیشہ تنازعات، سکینڈلز اور تنقید کی زد میں رہی ہیں۔
یاد رہے کہ راولپنڈی سے تعلق رکھنے والی وینا نے لاہورمیں ایک بولڈ فوٹوشوٹ کے ذریعے تہلکہ مچا دیا تھا ۔ وینا فلمی صنعت میں قدم رکھتے ہی متنازعہ فوٹوشوٹ کاسکینڈل ساتھ لیکرآئیں۔ شوبز میں سب سے پہلے ان کا نام اداکار کاشف محمود کے ساتھ لیا گیا پھرایک فلم کی شوٹنگ کے دوران انکا سکینڈل اداکار ببرک شاہ کے ساتھ مشہور ہوا جو کرکٹر محمد آصف سے نئے سکینڈل بننے کے بعد اپنے منطقی انجام کوپہنچ گیا حالانکہ ببرک شاہ ایک عرصے تک وینا ملک کے شوہر ہونے کے دعویٰ دار رہے ۔ببرک شاہ کے ساتھ سکینڈل سے انہیں اتنی’’ شہرت‘‘ نہیں ملی لیکن محمدآصف کے ساتھ سکینڈل نے انہیں راتوں رات بالی وڈ میں متعار ف کرا دیا تھا ۔ اس سیکنڈل میں وینا ملک نے کرکٹر محمد آصف کے حوالے سے انکشاف کیا کہ وہ کرکٹ میں جواریوں کے ساتھ کرکٹ کے جوئے میں شریک رہاہے ۔ اسی بنا پر وینا ملک کو بھارتی چینل کے ایک مشہور ٹی وی پروگرام بگ باس میں شامل کر لیا گیا۔
وینا پاکستان میں سکینڈل کوئین کا ٹائٹل حاصل کرنے کے بعد جب بھارتی چینل کا مشہور پروگرام ’بگ باس4“ کرنے کے لئے وہاں پہنچیں تو انہوں نے بھارتی خواتین کی نسبت زیادہ بولڈ کام کیا اوران کے قصے مشہور ہونے لگے،اسی پروگرام کے دوران ان کا ایک اور سکینڈل اداکار اشمیت پٹیل کے ساتھ مشہور ہوا۔ جس کے ساتھ وینا ملک کی متنازعہ تصاویر اورایک بستر میں لیٹے ہوئے ویڈیو سمیت دیگر ویڈیو کلپس نے تہلکہ مچادیا۔
’بگ باس4“ میں بالی وڈ اداکار اشمیت پاٹیل کے ساتھ انکی محبت کے چرچے عام ہوئے اور پروگرام ختم ہونے کے بعد ممبئی میں وینا ملک کا آنا جانا شروع ہو گیا۔ وینا ملک نے بھارت میں کئی فلموں میں بھی انتہائی بولڈ کام کیا جن میں’دال میں کچھ کالا‘زندگی ففٹی ففٹی‘جٹس ان گول مال‘سپرماڈل،ممبئی125کلومیٹراور کناڈا فلم’ڈرٹی پکچر‘شامل ہیں۔
وینا ملک نے بہت سارے بھارتی فیشن میگزینوں کے لئے بولڈ شوٹ کرائے لیکن ایک میگزین کے لئے کرائے گئے ان کے شوٹ نے دنیا بھر میں تہلکہ مچادیا جس میں انہوں نے کپڑوں کی قید سے آزاد شوٹ کروایا تھا جس میں اس کے بازو پر انگریزی میں آئی ایس آئی ھی لکھا ہوا تھا جبکہ اس کے ہاتھ میں ایک گرنیڈ بھی پکڑایا گیا تھا۔ پاکستان میں اسے شوٹ پر سخت ردعمل سامنے آیا تھا۔
بعد ازاں بھارت میں ان کا ڈائریکٹر راجن ورما کے ساتھ ایک غیر اخلاقی وڈیو سکینڈل بھی منظرعام پر آیا جس کے علاوہ ان کا اپنے سابق مینجر پرشانت کے ساتھ بھی سکینڈل بہت مشہور ہوا۔ پرشانت کے ساتھ ان کی متنازعہ تصاویرنے جلتی پرتیل کا کام کیا، تاہم وینا ملک نے حسب عادت بات کی تردید کی حالانکہ پرشانت نے یہ دعویٰ بھی کیا ویناملک میرے بچے کی ماں بننے والی ہے۔ وینا ملک کو زیادہ تر لوگ بطور اداکارہ و ماڈل جانتے ہیں تاہم وینا کو خبروں میں رہنے کا ہنر بھی بہت اچھے سے آتا ہے ۔وینا نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کے بعد اپنا حقیقی نام زاہدہ سے تبدیل کر کے وینا ملک کر لیا اور اس دن سے اب تک زاہدہ نامی یہ لڑکی لالی ووڈ سے لیکر بالی ووڈ تک متنازعہ شہرت حاصل کر چکی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button