طاقت کے زور پرفرعون بننے والے جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا ہے کہ طاقت کے زور پرفرعون بننے والے جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔
مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزرمریم نواز کااوکاڑہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نوازشریف ،عوام پر ظلم کرنیوالے ظالم عبرتناک انجام کو پہنچ رہے ہیں۔ مسلم لیگ ن اوراوکاڑہ کارشتہ ہمیشہ رہے گا۔8فروری کواوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا۔نوازشریف نے مجھے اوکاڑہ سے انتخابی مہم شروع کرنے کیلئے بھیجا۔اوکاڑہ نے نوازشریف کیساتھ وفا نبھائی،مشکل وقت میں بھی ن لیگ کا ساتھ دینے والوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔
ن لیگ کی چیف آرگنائزرمریم نواز کاکہنا تھا کہ نوازشریف اور مسلم لیگ ن ظالموں سے انتقام نہیں لے رہی۔قدرت کا نظام ظالموں سے انتقام لے رہاہے۔قدرت کی لاٹھی چاروں طرف سے اپنا اثردکھارہی ہے۔جوجتنا بڑا ظالم ہوتاہے وہ اتنا ہی بڑا بزدل ہوتاہے۔اپنی باری آئی تو جوتیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ٹانگ پرپلستر چڑھانے اوروہیل چیئر کی کہانی سب نے دیکھی ہے ۔منہ اس لئے چھپارہے ہیں کہ چوری کی ہوئی ہے ۔لوگوں کو چور چور کہنے والا خانہ کعبہ کی گھڑی بیچ کر پیسے کھا گیا۔
مریم نواز کاکہنا ہے کہ طاقت کے زور پرفرعون بنے ہوئے تھے ۔انٹرپارٹی الیکشن میں فراڈ پکڑا گیا۔دہشت گرد جماعت کو سیاسی جماعت کا نشان نہیں مل سکتا۔2018کی طرح دھاندلی کرکے الیکشن جیتنے کی سہولت کاری اب میسر نہیں۔پارٹی الیکشن میں ہیرا پھیری کرکے پتلی گلی سے نہیں نکل سکوں گے۔
