نوازشریف کی ضمانت میں عدم توسیع سیاسی انتقامی کارروائی ہے

مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن متحد ہے، مارچ میں حکومت کو اپوزیشن کا اتحاد نظر آئے گا. ملک تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے. اب مڈٹرم الیکشن کی طرف بڑھنا ہو گا. انھوں نے مزید کہا کہ ان ہاؤس تبدیلی کے آپشن پر بھی غور ہو سکتا ہے لیکن ن لیگ کسی قومی حکومت کا حصہ نہیں بنے گی.
ماڈل ٹاﺅن لاہورمیں اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے منتخب جنرل سیکرٹری عمیر بلوچ ایڈووکیٹ، نون لیگ لائرز فورم کے رہنما رانا ظفر اقبال اور دیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ میاں نوازشریف کوضمانت ہائیکورٹ نےدی. پنجاب حکومت اس حوالے سے کوئی اختیار نہیں رکھتی۔۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شوکت خانم اسپتال کے ڈاکٹرز سےبھی نواز شریف کی رپورٹس چیک کروائی گئیں۔۔میڈیکل بورڈکی سفارش پرنوازشریف کوبیرون ملک بھجوایاگیا. ان کا مزید کہنا تھا کہ علاج مکمل ہونے تک نوازشریف لندن میں رہیں گے. میڈیکل ٹیم فیصلہ کرے گی کہ میاں صاحب کو کب ہسپتال لے جانا ہے. . انہوں نے کہا کہ جب تک علاج کی ضرورت ہو گی نوازشریف لندن میں رہیں گے سب کی دعا ہے وہ روبصحت ہو کر واپس آئیں.
رانا ثنااللہ نے کہا کہ سابق وزیراعظم نوازشریف جب لندن گئے تو صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا تھا کہ کچھ ٹیسٹ ملک میں نہیں ہو سکتے ہیں یاسمین راشد کہتی رہیں کہ نوازشریف باہر علاج کے لیے جا سکتے ہیں اور حکومتی میڈیکل بورڈ نے نواز شریف کو لندن جانے کی اجازت دی. انہوں نے کہا کہ راولپنڈی کے ایک شخص نے کہا کہ نواز شریف کے باہر جانے کے لیے ساڑھے 7 ارب روپے کی شرط لگائی گئی جو شرم کا باعث ہے‘رانا ثنااللہ نے کہا کہ نوازشریف کی میڈیکل ٹیم فیصلہ کرے گی کہ کب انہیں ہسپتال لے جانا ہے میڈیکل ٹیم فیصلہ کرے گی کہ کب نواز شریف سفر کر سکتے ہیں.انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے معاملے میں حکومت کا کوئی استحقاق نہیں رہا نواز شریف کی ضمانت میں توسیع نہ دے کر حکومت نے اخلاقی پستی کا مظاہرہ کیا ہے سیاسی رواداری جو کبھی ملک میں تھی 2014 کے بعد عمران خان نے ملیا میٹ کر دی.رانا ثنااللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے نواز شریف کے باہر جانے کی اجازت سے انکار کر دیا ہے اس حوالے سے نون لیگ کی قانونی ٹیم کورٹ جائے گی اور عدالت قانون اور اخلاقی قدروں کے مطابق فیصلہ کرے گی امید ہے عدالت کا فیصلہ نوازشریف کے حق میں ہو گا.اس موقع پر اسلام آباد ہائی کورٹ بار کے منتخب جنرل سیکرٹری عمیر بلوچ ایڈووکیٹ نے دیگر ساتھی وکلاءکے ہمراہ مسلم لیگ نون میں شامل ہونے کا اعلان کیا. رانا ثنااللہ نے کہا کہ جس جذبے سے وکلاءرہنما پارٹی میں شامل ہوئے ہیں ہم بھی ان کا بھر پور ساتھ دیں گے وکلاءجمہوریت، عام آدمی کے حقوق اور قانون کی حکمرانی کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں.مسلم لیگ ن پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ حکومت نے معیشت تباہ کردی،اب مڈٹرم انتخابات کی طرف بڑھنا چاہیے،میاں نوازشریف کی ضمانت منسوخی بدترین انتقامی کارروائی ہے.
