نوازشریف کی پریس کانفرنس اداروں کیخلاف چارج شیٹ ہے

تحریک انصاف کے رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہےکہ نوازشریف کی پریس کانفرنس اداروں کیخلاف چارج شیٹ ہے، نواز شریف بتائیں وہ کس ڈیل کے ذریعے پاکستان واپس آنےکی کوشش کر رہے ہیں، این آر او ہو رہا ہے اور سسٹم خاموش ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اب این آر او 22 ہو رہاہے ، ان فیملیز کو 1100 ارب روپے جا رہےہیں اور سسٹم خاموش ہے، حسن نواز کس رائل فیملی کا پڑپوتا ہے ، کیا حسن نواز ایلون مسک کا بھائی ہے ، میری دعا ہے اب کوئی ایسا شخص ہو کہ جو ان رہنماؤں کے اثاثوں کی تفصیل سامنے لائے۔

انہوں نے کہا ادارے کرپٹ مافیا کے محافظ نہ بنیں، ملکی حفاظت اور سالمیت کے لیے اقدام کریں، ملک کے تمام اہم دفاتر کا وقار مجروح کیا جا رہا ہے، صدر اور وزیر اعظم کے دفاترکی آڈیو لیکس ہو رہی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا رانا ثنااللہ مفرور ہیں، اسلام آباد پولیس کا رانا ثنااللہ کو شیلٹر دینا کسی صورت جائز نہیں، رانا ثنا اللہ گرفتاری پیش کریں اور پھر ضمانت کرائیں۔

Back to top button