نوازشریف کے اقتدار میں آنےکےطریقہ کار سے اختلاف ہے

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کاکہنا ہے کہ جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100کے بجائے 30 سیٹوں پر آ جائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں،اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔سیاستدان اسٹیبلشمنٹ کے سامنے مخالفت کرکے کھڑےتو ہوں،بندوق پکڑنا کوئی مشکل کام نہیں بندوق تو میں بھی رکھ سکتا ہوں۔
سابق وزیراعظم کاکہنا تھا کہ اخلاقی جرات نہیں تو سیاستدانوں کو سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں،جس طرح نوازشریف اقتدار میں آ رہے ہیں مجھے اس سے اختلاف ہے،نوازشریف اسٹیبلشمنٹ کے بغیر 100کے بجائے 30 سیٹوں پر آ جائیں لیکن مورال ڈاؤن نہ کریں۔

Back to top button