نواز شریف نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھرلی

مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے مسلم لیگ ق کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینے کی حامی بھر لی۔
ن لیگ کے ذرائع کے مطابق ن لیگ کی ٹیم آج چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائےگی۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ کچھ دیر قبل مسلم لیگ ن اور مسلم لیگ ق کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا تھا، نواز شریف نے جلد الیکشن کرانےکی شرط پر وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے، نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام ق لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔
خیال رہے کہ وزیردفاع پرویز خٹک نے بھی ق لیگ کی قیادت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
یہ بھی یاد رہے کہ مسلم لیگ ق پنجاب کی وزارت اعلیٰ ٰسے کم کسی بات پرگفتگو کے لیے تیار نہیں جب کہ حکومت نے ابھی تک کسی قسم کی پیشکش کی اور نہ کوئی جواب دیا ہے۔

Back to top button