ممکنہ ہارٹ اٹیک سے نمٹنے کے لیے اسپیشل تھیٹر تیار

سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج کرنے والے میڈیکل بورڈ نے ان کے بڑھتے اور کم ہوتے پلیٹ لیٹس اور ان کے دل اور گردوں کی ابتر ہوتی صورتحال کے پیش نظر کسی ایمرجنسی اٹیک کے خطرے سے نمٹنے کے لئے ان کے کمرے سے متصل دوسرے کمرے میں ایک آپریشن تھیٹر تیار کرلیا ہے۔ ڈاکٹرز کے خیال میں ایک ہارٹ اٹیک کے بعد دوسرے ہارٹ اٹیک کے امکانات کو رد نہیں کیا جاسکتا اور خطرہ یہ ہے کہ اگر سابق وزیراعظم کو دو بار ہارٹ اٹیک ہوا تو وہ زیادہ شدت کا ہوگا لہٰذا ان کے ساتھ والے کمرے میں ایسی تمام میڈیکل سہولیات پہنچا دی گئی ہیں جن سے دل بند ہونے کی صورت میں ان کی دھڑکنیں بحال کی جا سکیں۔
سروسز اسپتال میں زیر علاج سابق وزیراعظم نوازشریف کے علاج کےلیے تشکیل دئیے جانے والے میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمد ایاز نے بھی نوازشریف کےلیے آپریشن تھیٹر تیار کرنے کی تصدیق کی ہے۔
ذرائع کے مطابق نوازشریف کو انسولین دینے کے باوجود ان کی شوگر کنٹرول میں نہیں اور اس میں اتار چڑھاؤ جاری ہے تاہم پلیٹیلیٹس کی تعداد 50 ہزار تک پہنچ گئی ہے اور اب انہیں اسٹیرائیڈز دئیے جارہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق میڈیکل بورڈ کا کہنا ہےکہ خون بہنے کے خطرات اب کم ہیں، پلیٹیلیٹس مزید بڑھانے کے لیے ادویات دینے سے زندگی کو خطرہ ہوگا۔ نواز شریف کو آئی وی آئی جی کے انجکشن کی تھراپی بھی روک دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بیک اپ کے طور پر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں بھی ایک آپریشن تھیٹر کوسٹینڈ بائی پر رکھا گیاہے جس کے عملے کو 24 گھنٹے الرٹ رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمد ایاز نے بتایا کہ نوازشریف کی طبیعت میں معمولی بہتری آئی ہے، پلیٹلیٹس میں اتار چڑھاؤ کے باعث اندرونی طور پر بہت ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے۔ میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی طبیعت دل اور گردوں کی بیماریوں کے باعث نہیں سنبھل رہی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق نوازشریف کو ان کے کمرے سے ڈینٹل سرجن کے پاس لے جایا گیا تھا، نوازشریف کے مسوڑھے اور دانت کمزور پڑ رہے تھے جب کہ گزشتہ روز نواز شریف کے دانتوں کی فلنگ بھی کروائی گئی تھی۔ ان کو سخت سیکیورٹی حصار میں ان کے کمرے سے ڈینٹل وارڈ منتقل کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button