بھارتی فلم میں کام کے بعد ہی پاکستان نے سپرسٹار تسلیم کیا

پاکستانی اداکارہ سجل علی نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فلم میں کام کرنے کے بعد ہی پاکستان میں ان کو سپر سٹار تسلیم کیا گیا ہے۔

برطانوی پروڈیوسر جمائما گولڈ سمتھ کی فلم ’’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو وِد اٹ‘‘ سے ہالی ووڈ ڈیبیو کرنے والی سجل علی نے انکشاف کیا کہ انہیں ایک اور ہالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار کی پیش کش ہوئی تھی۔

نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران اداکارہ سجل علی نے شکوہ کیا کہ انہیں پاکستان میں اس وقت ہی ’’سپر سٹار‘‘ تسلیم کیا گیا جب بالی ووڈ فلم ’’موم‘‘ میں سری دیوی کے ہمراہ کام کیا۔

سجل علی کی بہن صبور علی کی شادی کی تقریبات شروع

سجل علی نے دکھ کا اظہار کیا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں ’فیورٹ ازم‘ زیادہ ہے، ہدایت کار اور پروڈیوسر اپنے قریبی نئے لوگوں کو آتے ہی بہت بڑا رول دے کر انہیں ’صف اول‘ میں کھڑا کر دیتے ہیں۔

سجل علی نے بتایا کہ وہ اپنی محنت اور چھوٹے چھوٹے کردار کرنے کے بعد اسٹار بنیں اور پھر انہوں نے مشکل اور منجھے ہوئے کردار کیے۔

Back to top button