زمان پارک کے باہر کارکنوں کے کیمپ میں آتشزدگی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک کے باہر کارکنوں کے کیمپ میں اچانک آتشزدگی سے مالی نقصان ہوا۔
لاہور میں زمان پارک کے باہر لگی آگ نے بجلی کی تاروں اور ٹینٹ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ریسکو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ہے۔