نوجوانوں میں ڈپریشن کا مرض کیوں بڑھ رہاہے،تحقیق

سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بہت زیادہ وقت گزارنے سے نوجوانوں میں ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے۔

گزشتہ چند دہائیوں کے دوران نوجوانوں میں ڈپریشن کی شرح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور ایسا نہیں لگتا کہ مستقبل قریب میں حالات بہتر ہوسکیں گے۔ایسا مانا جاتا ہے کہ سوشل میڈیا اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے نوجوانوں میں ڈپریشن کا خطرہ بڑھتا ہے۔جونز ہوپکنز چلڈرنز سینٹر کی تحقیق میں سوشل میڈیا کے استعمال، ڈپریشن اور نوجوانوں کے دیگر رویوں کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔

اس تحقیق میں 376 نوجوانوں کو شامل کیا گیا تھا جن سے مئی 2021 سے جنوری 2022 کے دوران 3 آن لائن سوالنامے بھروائے گئے۔

Back to top button