نوجوان فاسٹ باؤلرخرم شہزاد انجری کاشکار

 پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کو شدید دھچکا لگا ہے، نوجوان فاسٹ باؤلر خرم شہزاد انجری کا شکار ہوگئے ہیں۔

 پی سی بی کے مطابق پرتھ ٹیسٹ کے دوران خرم شہزاد کو جسم کے بائیں طرف تکلیف محسوس ہوئی۔خرم شہزاد کا ایم آر آئی کرایا گیا ہے، جس کی رپورٹ آنے پر میڈیکل پینل انجری کی نوعیت کا تعین کرے گا۔

Back to top button