نوجوان نے درخت سے 72 گھنٹے لپٹے رہ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا

کینیا سے تعلق رکھنے والی ایک ماحولیاتی کارکن نے مسلسل 72 گھنٹے تک درخت سے لپٹ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا۔
ٹروفینا موتھونی نے یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے درخت سے لپٹنے کے طویل ترین میراتھن کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔
ٹروفینا موتھونی نے اس سے قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑ دیا جو گھانا کے فریڈرک بوکائے نے 50 گھنٹے، 2 منٹ اور 28 سیکنڈ تک درخت سے لپٹ کر بنایا تھا۔ موتھونی نے یہ ریکارڈ 26 جنوری کو مکمل کیا۔
واضح رہے کہ ٹروفینا موتھونی اس سے قبل بھی فروری 2025 میں 48 گھنٹے تک درخت سے لپٹ کر یہی ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھیں تاہم اس بار انہوں نے اپنی ہی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے نیا عالمی سنگِ میل عبور کیا۔
