نکاح کب اور کس سے ہوگا؟ ہا نیہ عامر نے کھل کربتا دیا

پاکستان کی مشہور اداکارہ ہانیہ عامر کے ایک حالیہ کمنٹ نے سوشل میڈیا پر ان کی شادی سے متعلق افواہوں کو دوبارہ زور دے دیا ہے۔ مداح حیران ہیں کہ کیا اداکارہ مذاق کر رہی ہیں یا حقیقت میں کچھ ہونے والا ہے۔

ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے تعلقات کی افواہیں اس وقت سے گردش کر رہی ہیں جب عاصم کی منگنی میرب علی کے ساتھ ختم ہوئی۔ اداکارہ کی عاصم کے کنسرٹس میں موجودگی، انسٹاگرام پر ان کے گانوں کا استعمال، اور خاندانی تقریبات میں شرکت نے ان افواہوں کو مزید تقویت دی ہے۔

حال ہی میں عاصم کے گھر قوالی نائٹ میں شرکت کے بعد شوبز حلقوں میں شادی کی چہ مگوئیاں بڑھ گئی ہیں۔ ایک مداح کے سوال پر کہ نکاح سحری کے بعد ہوگا یا افطار کے بعد، ہانیہ نے مزاحیہ انداز میں جواب دیا: "دوپہر جمعہ”۔

اس کے بعد مداح ایک بار پھر یہ سوچنے پر مجبور ہیں کہ آیا یہ مذاق ہے یا شادی کی تصدیق۔

Back to top button