نگران حکومت کی پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی کی تردید

وفاقی نگران حکومت نے پانچ ہزار کے نوٹ پر پابندی کی اطلاعات کی سختی سے تردید کر دی ہے، نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے 5 ہزار روپے کے نوٹ سے متعلق نوٹیفکیشن وائرل ہونے پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹیفکیشن جھوٹا ہے۔
مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ جھوٹے نوٹیفکیشن پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
