نیب ترامیم کیس،عمران خان نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی

 بانی پی ٹی آئی عمران خان نے نیب ترامیم کیس میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی ۔

بانی تحریک ا نصاف عمران خان نے  سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے چیف جسٹس کو تحریری درخواست بھجوادی۔سپریم کورٹ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کے لیے درخواست  جیل انتظامیہ کے ذریعے بھجوائی۔

بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے درخواست دستخط کرکے جیل انتظامیہ کے حوالے کر دی۔سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کی سماعت 30 مئی کو مقرر ہے۔

Back to top button