نیب ترامیم کیس: عمران خان بذریعہ ویڈیو لنک سپریم کورٹ میں پیش

سپریم کورٹ آف پاکستان میں نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف حکومتی اپیلوں پر سماعت شروع ہوگئی، بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان کو ویڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کردیا گیا۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی کی سربراہی میں جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی پر مشتمل 5 رکنی لارجر بینچ مقدمے کی سماعت کر رہا ہے۔
سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کیس کی سماعت میں مختصر وقفہ کر دیا۔
