نیب قوانین پر مشاورت کیلئے24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل

قومی احتساب بیورو(نیب) قوانین پر مشاورت کیلئے24 رکنی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے. اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹی میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن )اور پاکستان پیپلزپارٹی کے ارکان سمبلی شامل ہیں کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا جس میں ایف اے ٹی ایف سمیت نیب قوانین میں ترامیم پر مشاورت کی جائے گی.
اجلاس کی صدارت وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے پرویز خٹک، اسد عمر، شفقت محمود، شبلی فراز، شہزاد اکبر، بابر اعوان، علی محمد خان، فروغ نسیم اور شیریں مزاری کمیٹی اراکین میں شامل ہیں. قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت مسلم لیگ نون کے شاہد خاقان عباسی، ایاز صادق اور احسن اقبال کو پارلیمانی کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے پاکستان پیپلزپارٹی میں سے شیری رحمان، فاروق نائیک، راجہ پرویز اشرف اور نوید قمر کا انتخاب کیا گیا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button