نیب میں بڑے پیمانے پر تقرروتبادلے

نیب میں بڑے پیمانے پر ایڈیشنل ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرزکے تبادلے کر دیئے گئے۔
ترجمان نیب کے مطابق ایڈیشنل ڈائریکٹر نیب محسن علی خان کا نیب راولپنڈی سے نیب ہیڈ کوارٹر ،ایڈیشنل ڈائریکٹر محمد سلطان نظیر کا نیب ہیڈ کوارٹر سے نیب راولپنڈی تبادلہ کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز نور اللہ اور نور محمد کا نیب خیبرپختونخوا سے نیب بلوچستان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر نمار بہادر غوری کا نیب راولپنڈی نیب کراچی،اسسٹنٹ ڈائریکٹر قاضی عاطف بصیر چغتائی کا نیب راولپنڈی سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا گیا۔
اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اصف لیاقت اور محمد عمر صدیق کا نیب لاہور سے نیب سکھر تبادلہ کر دیا گیا۔
