نیلم منیر کی پشتو گانے پر ڈانس کی ویڈیو وائرل

اداکارہ نیلم منیر کی پشتو گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، ویڈیو کے دوران اداکارہ پشتو گانے پر جلوے افروز ہیں۔

اداکارہ نیلم منیر کو ویڈیو میں ساڑھی میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ویڈیو کب کی بنی ہوئی ہے۔

https://www.instagram.com/p/CUw32g-owlO/?utm_source=ig_web_copy_link
ویڈیو کے دوران کچھ سوشل میڈیا صارفین کو اداکارہ کا یہ انداز بہت پسند آیا تو متعدد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ڈانس کو فحاشی قرار دیا۔ ایک صارف نے اداکارہ کو ملنگ قرار دے دیا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل بھی نیلم منیر کے ڈانس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے گاڑی میں سفر کے دوران ڈانس سٹیپ کیے تھے ، اداکارہ نیلم کا کہنا ہے کہ کسی دوست کی جانب سے ویڈیو لیک کی گئی ہے۔

Back to top button