نیوزی لینڈ کیخلاف تیسرے ٹی20میچ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کااعلان

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی20 کے لیے پاکستان پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا جس میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کل 17 جنوری کو نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا، سیریز میں نیوزی لینڈ کو پاکستان پر دو صفر کی سبقت حاصل ہے۔
پاکستان کی جانب سے منگل کو پلیئنگ الیون کا اعلان کیا گیا ہے جس میں تین بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں، اسامہ میر، عامر جمال اور عباس آفریدی ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔ان تینوں کی جگہ قومی ٹیم میں وسیم جونیئر، محمد نواز اور زمان خان کو شامل کرلیا گیا ہے جو نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔
اس کے علاوہ ٹیم میں قومی کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں محمد رضوان، صائم ایوب ، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر) شامل ہوں گے۔اس کے علاوہ محمد نواز، حارث رؤف، وسیم جونیئر اور زمان خان پلیئنگ الیون کا حصہ ہوں گے۔
