نیوٹرل کا مطلب ہے کہ کوئی مدد کے لیے نہیں آ رہا

ن لیگ کی رہنما مریم نواز صفدر نے وزیر اعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ نیوٹرل کا مطلب یہ ہے کہ کوئی مدد کے لیے نہیں آ رہا. وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ نیوٹرل کا مطلب یہ ہے کہ وزیر اعظم کی مدد کو کوئی نہیں آرہا. انہوں نے کہا کہ جب سے ’نیوٹریلیٹی‘ کی ہوا چلی، کسی شخص کی ہوا نکل گئی ہے. اپنی گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ ایک لفظ "نیوٹرل” سے ساری جماعت کا جو حال دیکھنے میں آ ریہا ہے ایسا تو کبھی تانگا پارٹی کا بھی نہیں دیکھا. مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے نیب، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن کسی کو بھی نیوٹرل نہیں رہنے دیا، آپ چاہتے ہیں ’کوئی‘ آپ کی گنتی پوری کرکے دے اور آپ کو اکیلا میدان میں رکھے. آپ کے میڈیا کو مینج کرے، اور جب ’کوئی‘ یہ کرنے سے انکار کر دے تو آپ اسے جانور کہہ رہے ہیں. انہوں نے نیوٹرل ہونے کو آئین کی پاسداری قرار دیتے ہوئے کہا کہ مچھلی کی طرح تڑپنے کی ضرورت نہیں ہے. جو آئین کی پاسداری کر رہا ہو اسے تو خوش آمدید کہنا چاہیے.

Back to top button