نیٹو کا افغانستان میں مشن جاری رکھنے کا اعلان

نیٹو نے افغانستان سے انخلا سے انکار کر تے ہوئے  اپنا مشن جاری رکھنے کا اعلان کر دیا ہے ، سیکرٹری جنرل نیٹو نے اپنے بیان میں کہا کہ طالبان سے درخواست کی ہے کہ  تشدد اور حملوں کے سلسلے کو فی الحال بند کیا جائے ، طاقت سے حکومت پر قبضہ کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا ۔

دوسری جانب افغانستان کے مسئلے پر منعقدہ کوبرا میٹنگ کے بعد برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے کہا کہ افغانستان سے برطانوی شہریوں کی بڑی تعداد کو آئندہ چند روز میں واپس لائیں گے۔

بورس جانسن کا کہنا تھا کہ ملٹری آپریشن میں مدد کرنے والوں کو بھی برطانیہ منتقل کریں گے۔ادھر کینیڈا نے خواتین رہنماؤں سمیت 20 ہزار افغان پناہ گزینوں کو رہائش دینے کااعلان کیا ہے۔

Back to top button