ن لیگی ایم پی اےفیصل خان نیازی اسمبلی رکنیت سےمستعفی

مسلم لیگ ن کے خانیوال پی پی209 سے رکن پنجاب اسمبلیفیصل خان نیازی اسمبلی رکنیت سےمستعفی ہوگئے۔

فیصل خان نیازی نےاستعفیٰ اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہٰی کوپیش کردیا ہے۔انکا کہنا تھاخوشی اور ہوش و حواس سے اپنا استعفیٰ دے رہا ہوں،بہت پہلے مسلم لیگ (ن)سے راستے جداکرچکا ہوں ، اب مسلم لیگ (ن)سےاب میراکوئی تعلق نہیں۔

ایم پی اےفیصل خان نیازی کے اسمبلی رکنیت سےمستعفی ہونے پر سپیکر پرویز الٰہی نے کہا پہلااستعفیٰ آگیا،مزیدارکان کےاستعفےآئیں گے۔

Back to top button