ن لیگ نے سابق کمشنرکا بیان سانحہ 9 مئی کی کڑی قراردیدیا

 رہنما مسلم لیگ ن ملک احمد خان نے کہا ہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان سانحہ 9 مئی پارٹ ٹو ہے، یہ ملک میں آگ لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ماڈل ٹاؤن سیکرٹریٹ لاہور میں لیگی رہنما عطاء تارڑ اور عظمیٰ بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا جو پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے یہ بلا سبب نہیں ہے ، یہ اسی سازش کی ایک کڑی ہے جو ہم پہلے دیکھتے آ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کل سے ملک میں ایک ہیجان کی کیفیت بنائی ہوئی ہے، ڈسکہ الیکشن کی مثال آپ کے سامنے ہے، انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنا پی ٹی آئی کا وتیرہ ہے، الزام لگانے والوں کو جواب دینا ہمیں آتا ہے، کمشنر راولپنڈی کا الیکشن کمیشن یا انتخابی عمل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ کے پاس کوئی ثبوت ہوتا تو وہ کل بتاتے، کمشنر راولپنڈی نہ آر اور تھے اور نہ ہی ڈی آر او، ان کی کوئی پوزیشن نہیں تھی، ڈی آر او اور آر اوز الیکشن کمیشن کے ماتحت ہوتے ہیں۔

Back to top button